Zalzala By Faisal Awan

 
اردو زبان میں زلزلہ پیمائی کے حوالے سے بہت کم کتب اور معلومات دستیاب ہیں ۔ بالخصوص جدید ریسرچ اور آلات سے متعلق کتابیں تو شاذو نادر ہی کہیں موجود ہوں گی ۔ا س کتاب میں مصنف نے زلزلے کے بارے میں معلومات مکمل اور جامع انداز میں بیان کی ہیں اور یہ عام قاری کے لیے بھی نہایت دلچسپ اور مفید ثابت ہوں گی ۔ کتاب میں زلزلے کے سائنسی پہلوؤں کو آسان پیرائے میں بیان کیا گیا ہے اور اس قدرتی آفت کے محرکات ،اسباب اور کرہ ارض پر حساس علاقوں نیز زلزلے سے متاثرہ ممالک اور مقامات زیادہ ہوتے ہیں ۔ کتاب میں زلزلے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے  حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ ایسی معلومات بھی دی گئی ہیں جن سے وہم اور مفروضے کی بنیاد پر جنم لینے والے ان گنت اندیشوں اور خوف کا تدارک بھی ممکن ہے ۔ مزید برآں زلزلے کے بارے میں مختلف نقطہ ہائے نظر کو سائنسی انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ سائنسی علوم خصوصاً زلزلے سے دلچسپی رکھنے والے حضرات کے لیے یہ کتاب بہت مفید ثابت ہوگی ۔ طلبہ کے لیے اردو زبان میں زلزلے کے بارے میں تفصیلی معلومات کا ذخیرہ اس کتاب میں موجود ہے ۔

 Zalzala By Faisal Awan  


 Note: All the books posted here are only for reference and academic functions solely. If you actually love books please support the writers and get the initial laborious copies from the book seller of your native market 

 

Post a Comment

Thanks for your comment

Previous Post Next Post